اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابقہ حکومت کے دور میں قطر کیساتھ ہونے والے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماءعثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”قطر کے ساتھ کئے جانے والے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات سے کبھی بھی
عوام یا پارلیمینٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ جمہوریت میں ہر معاہدے اور حکومتی اقدام سے متعلق مکمل شفافیت انتہائی ضروری ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اس معاہدے کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔