Friday January 17, 2025

پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری محمد سرور کب حلف اٹھائیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گورنر پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری محمد سرور 28 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ پنجاب کابینہ سے حلف لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری محمد سرور 28 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف اٹھانے سے ایک دن پہلے سینیٹ کی نشست سے

 

استعفیٰ دیں گے۔ چودھری سرور وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے مطابق گورنر ہاؤس کے بجائے لاہور میں اپنے گھر میں ہی رہائش رکھیں گے جبکہ گورنر ہاؤس کو صرف عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چودھری سرور کو برطانیہ سے بلا کر پنجاب کی گورنرشپ دی تھی۔ بعدازاں ن لیگ سے اختلافات کے بعد چودھری سرور نے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

FOLLOW US