Friday January 17, 2025

تحریک انصاف کو تین صوبوں اور وفاق میں حکومت سازی کے بعد ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سازی کے بعد ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے منتخب ہونے والے تین سینیٹرز نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فاٹا

 

سے سینیٹر اورنگ زیب خان، سینیٹر سجاد طوری اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےمنشور پر اعتماد کا اظہارکیا اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی ،وزیراعظم عمران خان نے فاٹا سے منتخب سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک، سینیٹر حاجی فدا اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔

FOLLOW US