لاہور(نیوزڈیسک) تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان کوکوئی نہیں ہرا سکتا،،عمران خان کواس کی اپنی غلطیاں ہی ہرا سکتی ہیں، عمران خان کسی اتحاد سے ڈرے گا نہیں ،بلکہ آگے بڑھے گا اور بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوگرانے اور ڈرانے کیلئے اتحاد بن رہے ہیں ۔عمران خان
کے خلاف میں نہیں سمجھتا کہ کوئی تحریک آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے۔۔عمران خان کوایک ہی شخصیت ہرا سکتی ہے وہ اس کی اپنی شخصیت کی غلطیاں ہیں۔ یہ غلطیاں وہ کب کرتا ہے وہ چھ مہینے تک کرتا ہے یا سال بعد یہ غلطیاں کرتا ہے۔اس کے برعکس میں نہیں سمجھتا کہ وہ کسی کے ڈرانے سے ڈرے گا، عمران خان آگے بڑھے گا اور بڑھتا رہے وہ احتساب کے عمل کوبھی آگے لے کرچلے گا۔انہوں نے کہا کہ اس احتساب کے عمل کیلئے عمران خان کوجس کسی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا وہ اس کاسامنا بھی کرے مشکلات کا بھی سامنا کرے گا لیکن پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینئرقیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو صدارتی انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں یارمحمد رند اور انوارالحق کاکڑ کو صدارتی انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ جبکہ سندھ میں حلیم عادل شیخ اورپنجاب میں علیم خان کوصدارتی مہم چلانے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔اجلاس میں عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ اتحادی جماعتیں بھی صدارتی امیدوار کیلئے بھرپور مہم چلائیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کاامیدوار صدارتی انتخاب جیتے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوارکے انتخاب کے لیے پینل تشکیل دے دیا ہے۔ پینل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں ایک رکن پیپلز پارٹی ایک مسلم لیگ ن اور ایک غیر جانبدار پارٹی سے ہو گا۔ پینل تین صدارتی امیدواروں کا انتخاب کرے گا جبکہ ان تین صدارتی امیدواروں میں سے ایک اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار کو صدر کیلئے نامزد کردیں گی۔