اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسی سال ریلوے کو خسارے سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ 15 سے دو نئی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا،مزید 30 ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں 60 سال سے کھڑی گاڑیوں کو نیلام
کیا جائے گا،606 کوچز بیکار پڑی ہیں جبکہ 15 ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی،،ریلوے میں نالائق اور کام چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔نہ کسی سے عناد ہے نہ محبت ، کسی کو تبدیل نہیں کیا ہمیں کام سے غرض ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں صرف کام چاہتا ہوں ، ریلوے میں اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔بجلی کی بلنگ پر ایک ارب کا کٹ لگادیا ہے۔یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ راولپنڈی تا لاہور اورکندیاں تاراولپنڈی ٹرین چلائی جائیں گی اورہرروز فریٹ کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،میں نے فریٹ میں 20 فیصد اضافے کا کہا ہے،،ریلوے میں تین فریٹ افسروں کو معطل کردیا ہے۔ہم نے آئن لائن ٹکٹنگ میں ٹریول ایجنٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فریٹ ٹریڈ کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کی یومیہ رپورٹ مجھے موبائل فون پر دی جائے گی۔ شیخ رشیداحمد کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کہا ہے کہ نیب ریلوے سے جو معلومات مانگے فوری دے دیں۔مزید 30 ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔پانچ فائیوسٹار ہوٹلز کے لیے ہمارے پاس پلاٹس موجود ہیں جبکہ ریلوے کی 4 ہزار ایکڑ اراضی پرلوگ قابض ہیں۔تمام سکول اورہسپتال نجی سیکٹر کو دینے کو تیار ہیں۔ تمام ریلوے کی زمین کے گرد درخت لگائے جائیں گے۔۔ریلوے سے کرپشن کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتا ہوں ۔ چاہوں گا کہ ریلوے میں اب کوئی جھوٹ نہ بولے ۔ میں نے بھی آٹھ نو سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔