Monday October 21, 2024

بیرسٹر فروغ نسیم سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو بڑا جھٹکا دے دیا آج کی دھماکہ دار خبر آ گئی

کراچی( آن لائن ) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی وکالت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں اپنے دفتر میں وکلا سے ملاقات کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس سے وفاقی وزیر قانون نامزد ہوتے ہی دستبردار ہو چکے تھے اور اس بات سے اپنے سابق موکل پرویز مشرف کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ عوام تک انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ بیرسٹرفروغ نسیم احمد رضا قصوری کے بعد سابق صدر کی سنگین غداری کیس میں وکالت کر رہے تھے، بیرسٹر فروغ نسیم کی دستبرداری کے بعد پرویز مشرف کی وکالت کون کرے گا اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

FOLLOW US