Monday October 21, 2024

جب جنرل مشرف نے مجھے باحجاب دیکھا تو کیا کہنے لگے ۔۔۔۔ ایک نامور خاتون نے اپنی زندگی کا انوکھا واقعہ بیان کر دیا

لاہور(ویب ڈ یسک)معروف بلاگر، شاعرہ، ناول نگار اسریٰ غوری حجاب کے بارے میں اپنے احساسات بیان کرتی ہیں۔میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی، وہاں حجاب لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سو شروع ہی سے حجاب لیا. ہاں! شعوری طور پر حجاب کی سمجھ آج سے پندرہ سال پہلے آئی جب خود قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھنا اورسمجھنا شروع کیا. ہم جس ماحول میں پروان چڑھے وہاں حیا اور حجاب ہماری گھٹیوں میں ڈالا گیا تھا۔ سو الحمدللہ! کبھی حجاب بوجھ نہیں لگا. حجاب کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی یا رکاوٹ نہیں آئی بلکہ میرا تجربہ قران کی اس آیت کے مترادف رہا
’’تم پہچان لی جائو اور ستائی نہ جائو‘‘

الحمدللہ! حجاب نے میری راہ میں کبھی کوئی مشکل نہیں کھڑی کی بلکہ میں نے اس کی بدولت ہرجگہ عزت اور احترام پایا. اک واقعہ سنانا چاہوں گی، پرویز مشرف دور میں پاک فوج کی ’ایکسپو ایکسپو2001‘ منعقد ہوئی تھی، یہ ایک بڑی گیدرنگ تھی۔ اس کی تقریب میں واحد باحجاب میں ہی تھی، کچھ خواتین ( آفیسرز کی بیگمات ) نے اشاروں کنایوں میں احساس دلایا کہ ایسی جگہوں پر حجاب کی کیا ضرورت!! میں مسکرادی، کچھ دیر میں جنرل مشرف خواتین سے سلام کرنے لگے، خواتین جاتیں، ان سے ہاتھ ملاتیں، ان کے ساتھ لگ لگ کر تصاویر بناتیں.. میں کچھ اندر سےگھبرائی ہوئی تھی، *اسی اثنامیں جنرل مشرف میری جانب مڑے، مجھے حجاب میں دیکھا تو اپنے دونوں ہاتھ کمر پر باندھ لیے اور جاپانیوں کے طریقہ سلام کی طرح تین بار سر جھکا کر

سلام کیا۔ خواتین کا مجمع میری جانب حیرت سے تک رہا تھا*… میری آنکھوں میں نمی اور فضاوں میں میرے رب کی گونج سنائی دے رہی تھی۔تاکہ تم پہچان لی جائو اور ستائی نہ جائو..‘‘ القرآن
اللہ جنرل مشرف سر کو ہمیشہ عزت و توقیر سے نوازے *آمین*
ایک اور واقعی کے مطابق ٹمبکٹو کے فرمانروا منسا موسیٰ کی دولت کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس معدنیات اور سونے کے بے پناہ ذخیرے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گيا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 106 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے،جبکہ منسا موسیٰ کے پاس جیف بیزوس سے کہیں زیادہ دولت تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں چھپنے والی ایک دلچسپ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے امیر ترین شخص ایک مسلمان تھا۔ منسا موسیٰ نامی اس شخصیت نے افریقی ملک مالی پر حکومت کی تھی۔ انھوں نے اپنی سلطنت پر اس دور میں حکومت کی جب وہ معدنیات اور بطور خاص سونے کے ذخیرے سے مالا مال تھا۔ان کا اصل نام موسیٰ کیٹا اول تھا لیکن تخت نشین ہونے کے بعد وہ منسا کہلائے جس کا مطلب بادشاہ ہے۔ منسا موسیٰ کی دولت کا آج کے دور میں تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ پھر بھی ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت 400 ارب امریکی ڈالر کے برابر تھی۔دولت مندوں کا موازنہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ روتھ چائلڈ خاندان کے پاس ساڑھے تین سو ارب امریکی ڈالر دولت تھی جبکہ جان ڈی راک فیلر کے پاس 340 ارب ڈالر دولت تھی۔ اگر افراط زر کو ذہن میں رکھا جائے تو بھی منسا موسیٰ کی دولت تاریخ کسی بھی زندہ یا مردہ دولت مندوں سے زیادہ ہے۔

FOLLOW US