Monday October 21, 2024

عمران خان کی حکومت آتے ہی سرکاری افسران نے خوف کے مارے کیا کام شروع کر دیا؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیںگے

لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان کی حکومت آتے ہی سرکاری افسران نے خوف کے مارے کیا کام شروع کر دیا؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیںگے.. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری معاملات میں سادگی اپنانے اور وزیراعظم ہاؤس میں اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تو پنجاب کی ناجائز زیر استعمال 26 گاڑیاں حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں

جو ریٹائرڈ بیورو کریٹس کے زیر قبضہ تھیں۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گاڑیاں واپس کرنے والے افسران میں سب سے بڑا نام جاوید اسلم کا ہے جو چیف سیکرٹری پنجاب رہنے کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ جاوید اسلم 60 سال نوکری کے بعد ریٹائر ہوئے لیکن پھر بھی سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور پیٹرول استعمال کر رہے تھے تاہم اب انہوں نے سرکاری گاڑی اور ڈرائیور واپس کر دیا ہے اور شائد اس کی وجہ یہ بنی ہے کہ کہیں عمران خان یہ نہ کہہ دیں کہ ایسے لوگوں نے جب سے سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے، حساب کتاب کر کے ان سے رقم بھی وصول کی جائے۔خضرحیات گوندل چیف سیکرٹری پنجاب اور وفاقی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے بھی سرکاری گاڑی واپس کر دی ہے۔ نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری عامر سہیل کو پنجاب سے گئے تین سال ہو چکے ہیں اور لیکن پنجاب حکومت کی گاڑی انہوں نے اب واپس کی ہے۔ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے بھی دو سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں جبکہ محتسب پنجاب کی دو گاڑیاں ابھی ان کے پاس ہیں۔ سابق سیکرٹری اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری نبیل اعوان نے بھی ایک گاڑی واپس کی ہے جبکہ سابق سیکرٹری سروسز پنجاب فرحان عزیز خواجہ نے بھی دو گاڑیاں واپس کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری معاملات میں سادگی اپنانے اور وزیراعظم ہاؤس میں اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تو پنجاب کی ناجائز زیر استعمال 26 گاڑیاں حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں جو ریٹائرڈ بیورو کریٹس کے زیر قبضہ تھیں۔

FOLLOW US