Monday October 21, 2024

2 کروڑ وروپے دو یا پھر ۔۔ ۔ چیف جسٹس نے حکم دیدیا دھماکہ دار خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے شاہین ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں 2کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائیں، شاہین ایئرلائنز کی وجہ سے چین میں پھنسنے والے مسافروں کو ہرجانہ کی ادائیگی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائنز کی وجہ سے مسافروں کے چین میں پھنسنے کے نوٹس کی سماعت

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔شاہین ایئر لائنزکے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ متاثرہ مسافروں کو 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ روپے تک ہرجانہ کی ادائیگی کےلئے کمیٹی بنا دی ہے۔اس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے حکم دیاکہ 3 ماہ نہیں، بلکہ ایک ہفتے میں 2کروڑ روپے عدالت میں جمع کرائیں، لوگوں کا جو حق بنتا ہے، وہ دیں، لوگ شاہین ایئر لائنز کی وجہ سے چین میں محبوس ہوئے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہرجانہ بھی ایک لاکھ تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

FOLLOW US