Monday October 21, 2024

نریندرا مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کیا پیشکش کی؟ بھارتی میڈیا نے وزیر خارجہ کی پہلی پریس کانفرنس جھوٹی قرار دے دی

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران

 

خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

FOLLOW US