Monday October 21, 2024

عید کے دن بھی ہم یہ کام کریں گے ،عمران خان کا ایک اور ایسا اعلان کہ عوام کو حیران کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں بھی امور مملکت چلائیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید اسلام آباد میں منائیں گے، وزیراعظم پاکستان نمازِ عید ادا کرنے اور قربانی کے بعد سرکاری امور کا جائزہ لیں گے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا

 

فیصلے کیا ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو بھی عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عید کے روز ضروری امور مملکت نمٹائے جائیں گے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔ جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب بھی کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔ اس موقع پر عمران خان نے ایک مرتبہ پھرکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے اہم ترین اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اب یہ سب نہیں چلے گا ،یا تو یہ کرپٹ لوگ بچیں گے یا پھر ملک بچے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کے اربوں روپے باہر ہوں وہ کس طرح سے اس ملک کا وفادار ہو سکتا ہے۔۔۔۔عمران خان کے اس فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ کافی سود مند ثابت ہو گا اوریوں لوگ کھل کر اس کے خلاف بات کریں گے اور اسکی نشاندہی کریں گے۔

FOLLOW US