Monday October 21, 2024

بریکنگ نیوز : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون بنا؟ تازہ ترین خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں شہباز شریف کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قرار دیدیا گیا، جس کا قومی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کی حمایت مل گئی ہے۔ پی پی پی اور ایم ایم اے

سمیت متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا۔جس میں پیپلزپارٹی سمیت سب نے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کیا۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔اب اپوز یشن اتحاد میں ایک بار پھر اختلافات ختم ہونے سے مضبوطی آسکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ احسان مانی کو عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔عمران خان نے اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی 3 سال آئی سی سی کے خزانچی

اور 3 سال سربراہ رہے، چیئرمین پی سی بی کے منصب کیلئے وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔بعد ازاں دوسرے ٹوئیٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمین پی سی بی کے لیے آئینی طریقہ کار کے مطابق چلیں گے جس کے تحت وہ احسان مانی کو بورڈ آف گورنر کے لیے نامزد کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی کو الیکشن لڑ کر چیئرمین پی سی بی بننا ہوگا۔عمران خان کی جانب سے چیئرمین نامزد ہونے کے بعد احسان مانی نے کہا کہ میرا وژن وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نچلی سطح سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے، ہم وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر کریں گے۔سابق آئی سی سی صدر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں سب سے بلندی پر ہو۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں نجم سیٹھی نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا اانتظار کر رہا تھا۔اپنے استعفے میں انہوں نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جبکہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔

FOLLOW US