Monday October 21, 2024

احتساب کا عمل تیز کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایسے شخص کو معاون خصوصی برائے احتساب لگا دیا کہ کرپٹ لوگوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اور پھر قوم سے خطاب کے دوران سب سے پہلے کڑا احتساب کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کومعاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے کیے گئے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق سپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے وہ گبھرائیں گے ،اگر پیپلز پارٹی کی قیادت نے کرپشن کی ہے تو احتساب ہونا چاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا جن لوگوں نے کرپشن کی ہے وہ گبھرائیں گے لیکن جنہوں نے نہیں کی وہ میری طرح سکون سے بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی کی قیادت نے کرپشن کی ہے تو احتساب ہونا چاہئے اور احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ۔عمران خان نے ان لوگوں کو بھی کابینہ میں شامل کیاہے جن پر نیب کی جانب سے مقدمات ہیں۔عمران خان کی حکومت ایم کیوایم کی چار سیٹیوں پر کھڑ ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سمجھوتہ کرنا شروع کر دیا ہے اور اب وہ سیاستدان بن گئے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ وہ 50لاکھ گھر بنا کر دے سکتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ جو گھر بنیں گے اس سے لوگوں کوملازمتیں ملیں گی لیکن کیاوہ گریجو یٹ لوگوں کو مزدور بنائیں گے؟

FOLLOW US