Tuesday October 22, 2024

شہبازشریف گزشتہ دس سالوں سے اپنی تنخواہ وصول کرتے ہی کہاں جمع کروا دیا کرتے تھے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد چند اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات وصول نہ کرنے یا پھر کچھ نے اپنی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیاتو سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں میں صارفین نے زمین آسمان کے کلاوے ملادیئے لیکن ایسے میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ

ایک عشرے کے دوران بیرون ملک خرچ اپنی جیب سے ادا کیا جبکہ ان کی تنخواہ بھی ایک ہسپتال کو جایا کرتی ۔سینئر صحافی عمر چیمہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”شہباز شریف نے 10 سال بحیثیت وزیر اعلی پنجاب کبھی بیرون ملک سفر سرکاری خرچے پر نہیں کیا (یہ معلومات پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ممبر کے سوال پر فراہم کی گئی تھیں) جبکہ تنخواہ ایک ٹی بی ہسپتال کو جاتی تھی ۔نواز شریف کی ماہانہ تنخواہ کا چیک حیدرآباد کے ایک سکول کو جاتا تھا۔عمر چیمہ کی یہ ٹوئیٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور شعیب نے لکھا کہ ’’پی ٹی آئی کا کے پی کے کا وزیراعلی 18 ارب کا مالک اور کوئی ٹیکس نہیں دیا۔ 15 میں سے 9 وزیر اور 3 مشیر بھی مشرف دور کے ۔۔ پنجاب کا وزیراعلی 5 قتل کیے ہوئے ۔ یہ ہے تبدیلی ‘‘۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد چند اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات وصول نہ کرنے یا پھر کچھ نے اپنی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیاتو سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں میں صارفین نے زمین آسمان کے کلاوے ملادیئے لیکن ایسے میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ ایک عشرے کے دوران بیرون ملک خرچ اپنی جیب سے ادا کیا جبکہ ان کی تنخواہ بھی ایک ہسپتال کو جایا کرتی ۔

FOLLOW US