Tuesday October 22, 2024

وفاقی حکومت بنتے ہی فل فارم میں آگئی، ببلو شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف سخت فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے اور عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کئی بڑے فیصلے کئے گئے جن میں اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو لندن سے وطن واپس لانے کا

فیصلہ بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرنے کیساتھ ساتھ اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز شریف کو پاکستان لانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز شریف پاکستان کے فرار مجرم ہیں اور ضروری ہے کہ ان کو واپس لایا جائے تاکہ وہ احتساب کے عمل کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوں اور اپنا دفاع کریں۔

FOLLOW US