Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو آتے ہی بہت بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہیں نوکریوں سے نہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی بڑے فیصلے کرنے کے علاوہ نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ

نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ نچلے درجے میں ملازمین کو ہرگز نوکریوں سے نہیں نکالا جا رہا، ان کی نوکریوں کی حفاظت کی جائے گی اور انہیں مختلف جگہوں پر لگایا جائے گا تاکہ انہیں کسی بھی طرح کا معاشی نقصان نہ پہنچے۔

FOLLOW US