Tuesday October 22, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کپتان کے نقش قدم پر چل نکلا ، وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شاندار اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سادہ زندگی اختیار کریں گے ، سرکاری گاڑی کی بجائے ذاتی گاڑی استعمال کرنے اور سرکاری مرعات سے اجتناب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سردار عثمان بزدار نے نجی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا

کہ صوبہ میں جرائم کا خاتمہ کروں گا، سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ، جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان سے مشاورت جاری رکھوں گا جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کیلئے ایڈ منسٹریٹو یونٹ قائم کر کے وہاں اڈیشنل چیف سیکرٹری کو تعینات کیا جائے گا اور معواصلات ،صحت ، بلدیات ، مال سمیت دیگر محکموں کے سپیشل سیکرٹری تعینات ہوں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہو سکیں اور انھیں دور دراز کا سفر کر کے لاہور آنے کی ضرورت پیش نہ ہو ، دریں اثنا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے جنرل سیکرٹری طاہر بشیر چیمہ کی قیادت میں سمیع اللہ چوہدری ، حنیف پتافی، منور ثاقب پر مشتمل وفد نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انھیں مبارک باد پیش کی ۔ طاہر بشیر چیمہ نے ملاقات کے بعد کہا عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے جس کے لئے عارضی نظام کے تحت جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ کا درجہ دیا جائے گا جس کا سیکرٹریٹ بہاولپور ہو گا جس کے بعد وہاں کے عوام کو زور مرہ کاموں کے لئے سول سیکرٹریٹ لاہور آنے کی ضرورت نہیں ہو گی ، جنوبی پنجاب کو آئین میں

ترمیم کے بعد الگ صوبے کا درجہ ملے گا جس کے بعد الگ اسمبلی سینیٹ میں نشستوں ، این ایف سی ایوارڈ ، ہائیکورٹ سپریم کورٹ رجسٹری سمیت دیگر اہم فیصلوں پر عمل در آمد ہو گا ، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا ون پوائنٹ ایجنڈے پر الحاق ہوا تھا جس پر چار افراد بلح شیر مزاری ، خسرو بختیار، طاہر چیمہ اور عمران خا ن کے دستخط موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آج ساڑھے گیارہ بجے صبح 90 شاہراہ قائد اعظم پر اپنے حلقے کے ووٹروں کو ناشتہ دیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت نے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے لیے لابنگ کرنے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنادی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ، رضا ربانی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، نوید قمر اور چوہدری منظور پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی۔ آصف زرداری سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے ملاقات بھی ملاقات کی، اس موقع پر مشاورت بھی کی گئی جب کہ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو متفقہ صدارتی امیدوار بنانے کی کوشش کریں گے۔

FOLLOW US