Tuesday October 22, 2024

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ممکنہ طور پر صدر پاکستان ۔۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر صدر مملکت کے امیدواروں میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر بھی صدر مملکت کے امیدوار ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا تھا کہ عدلیہ بجاؤ کمیٹی کی طرف سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے۔عبدالرشید قریشی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کےکاغذات نامزدگی

حاصل کیے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر مملکت کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی ہیں جب کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدر مملکت کے لیے نامزد کیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں ،ْاعتزاز احسن صدر مملکت کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔دونوں جماعتوں سے حمایت حاصل کرینگے ۔اتوار کو صدر مملکت کے امیدواراعتزاز احسن اور پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ،،چوہدری منظور سے ملاقات کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے اعتزاز احسن کیلئے حمایت لیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں، اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی ملک کا صدر بننا چاہئے۔یاد رہے کہ پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی جبکہ خورشید شاہ ، رضاربانی،،،قمر زمان کائرہ،،،شیری رحمان ، نوید قمر اور چوہدری منظور کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیدیا۔خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018کو پوری ہورہی ہے، اس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

FOLLOW US