Tuesday October 22, 2024

نیب کو اس کام کی اجازت کس نے دی؟چیف جسٹس چئیرمین نیب پر برہم ، فوری طور پر کہاں طلب کر لیا؟

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو پیر کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغرحیدرکوبھی پیش ہونے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ نیب کوکوئی حق نہیں کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالے،کیانیب چاہتاہے بیرون ملک سے آنیوالاسرمایہ کارخوف سے بھاگ

جائے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہرآدمی کوچورسمجھ کرپگڑیاں نہ اچھالی جائیں،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں بھی کالی بھیڑیں موجودہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے نیب کی عدلیہ میں کوئی عزت نہیں تھی،اب نیب کی عدالتوں میں بھی عزت ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ کسی کی طلبی کے معاملے کوتوخفیہ ہوناچاہئے،جرم ثابت ہوئے بغیرنیب کیسے کسی کومجرم کہہ سکتاہے،پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر نے کہا کہ نیب میں بھی خوداحتسابی کاعمل جاری ہے۔

FOLLOW US