Tuesday October 22, 2024

نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے بعد حنیف عباسی بارے اڈیالہ جیل سے بری خبر آگئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزاپانےوالے مجرم حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناسازہو گئی جس کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو سینے میں دردکی شکایت کا سامنا ہے اورطبیعت ناساز ہونے پر انہیں راولپنڈی
انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اڈیالہ جیل میں عمرقید کی سزاکاٹ کررہے ہیں۔

FOLLOW US