Tuesday October 22, 2024

وزیراعظم کےلئے حمایت نہ ملنے کے بعد اب کیا مسلم لیگ (ن)اعتزاز احسن کو بطور صدر سپورٹ کرے گی،مسلم لیگ (ن) کا ہلچل مچا دینے والی بیان جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز

پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ( ن) و دیگر جماعتوں سے مشاورت کرتی۔اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا نام اور اعلان کا طریقہ اتحاد و اتفاق کے منافی ہے،متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ( ن) ،متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے )اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرتی۔

FOLLOW US