Tuesday October 22, 2024

بریکنگ نیوز: وفاقی کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا ، آج شام کو کیا ہونیوالا ہے ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزرا اورمشیروں کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ اجلاس ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم 100 روزہ پلان پرعملدرآمد کی حکمت عملی وضع کریں گے،

اجلاس میں گڈ گورننس سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اداروں میں اصلاحات کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، سرکاری محکموں میں اخرجات کم کرنے پربھی گفتگو ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وفاقی وزرا آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے اب ہیں۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا جو کہ 2013 میں بڑھ کر 15 ہزار ارب اور اب یہ 28 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف قوم مقروض ہے دوسری طرف صاحب اقتدار اس ملک میں ایسے رہتے ہیں، جیسے انگریز یہاں رہتے تھے جب ہم ان کے غلام تھے۔دوسری جانب ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر جگہ مافیا بیٹھے ہیں، اب ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے۔ جب ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو یہ شور مچائیں گے ،

جمہوریت بھی خطرے میں پڑے گی۔ جو لوگ عوام کے دشمن ہیں وہ میرے دشمن ہیں ۔ چوروں کو پکڑنے میں میری مدد کریں گے۔ عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے جانے والا قوم کا دشمن ہے۔ ہم نے اس ملک کی حفاظت کرنی ہے ۔ ایک دن آئے گا کہ پاکستان میں کوئی زکوۃ ة لینے والا نہیں ہو گا ۔ ہمارا ملک غریب ملکوں کی مدد کیا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی کریں گے جسے ʼوسل بلوؤر ایکٹ کا نام دیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت سرکاری محکموں میں جو بھی شخص کرپشن کی نشاندہی کرے گا اس کے نتیجے میں کرپشن کرنے والے شخص سے برآمد ہونے والی رقم کا 20 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا ۔ گزشتہ 10 سال میں 22 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہم اس بات کو سامنے لے کر آئیں گے کہ یہ پیسہ کدھر گیا ۔ عمران خان نےکہا کہ ہمیں قرضوں کے اوپر سود دینے کے لئے مذید قرضے لینے پڑتے ہیں ۔ 2013 میں پاکستان پر 60 ارب ڈالر بیرون ملک کا قرضہ تھا جو آج 95 ارب ڈالر ہے ۔ اس وجہ سے روپے کے اوپر پریشر ہے

FOLLOW US