Tuesday October 22, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب۔۔۔لیکن نواز شریف اڈیالہ جیل میں کن سرگرمیوں میں مصروف رہے؟ (ن) لیگی کارکنوں کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بند سزا یافتہ نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل میں اپنے سیل کے اندر تنہا بیٹھ کر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا قوم سے خطاب سنا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں اپنے مستقبل کے جن منصوبوں کا ذکر کیا ان کی تفصیلات،

جان کر نواز شریف افسردہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں ٹی وی کی سہولت حاصل ہے تا ہم صرف اس پر پی ٹی وی کی نشریات ہی دکھائی دیتی ہیں۔نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر خاموشی اور انتہائی غور سے سنی ۔ اس دوران ان کے چہرے پر حزن و ملال کی کیفیت طاری رہی ۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے عمران خان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے جن اقدامات کا ذکر کیا وہ نواز شریف کو اس محرومی کا احساس دلاتے رہے جس وژن کا مظاہرہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ختم ہونے کے باوجود میاں نواز شریف ’’ ٹک ٹک دیدم ، دم نہ کشیدم‘‘ کی تصویر بنے مسلسل ٹیلی وژن کو گھورتے رہے اور انہیں احساس ہی نہ ہو سکا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب ختم ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گھبرانے والے نہیں، قوم تیار ہوجائے اب یا تو ملک بچے گا یا کرپٹ افراد۔ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے اب ہیں، پاکستان 28 ہزار ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا جو کہ 2013 میں بڑھ کر 15 ہزار ارب اور اب یہ 28 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے۔’ایک طرف قوم مقروض ہے دوسری طرف صاحب اقتدار اس ملک میں ایسے رہتے ہیں جیسے انگریز یہاں رہتے تھے جب ہم ان کے غلام تھے۔‘

FOLLOW US