Tuesday October 22, 2024

میں یہ وزارت نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ق)کے اہم رہنما نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے بڑا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیرچیمہ کو سفیر ان وزارت ملنے پر شدید تحفظات حلف نہ لینے کا امکان ہے۔ چودھری پرویز الہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ جس پر چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد عمران خان سے رابطہ بھی کیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی وزارت تبدیل کرنے بارے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے معاملے پر8 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو ملاقات کر کے حکمت عملی مرتب کرے گی۔کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے طارق بشیرچیمہ، چوہدری ظہیر الدین، عظیم الدین لکھوی، بشارت راجہ جبکہ تحریک انصاف سے شفقت محمود، عبد العلیم خان ، میاں محمود الرشید اور سبطین خان شامل ہوں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔ جو معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ پہلے بھی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ چلنے میں کوئی دشواری نہیں تھی اوراب بھی متفقہ حکمت عملی اپناتے ہوئےبہترنتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی سیاست میں وضع داری اور برد باری کسی سے پوشیدہ نہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فیصلہ ہوا ہے کہ ہم نے مل کر انتخاب میں اترنا ہے۔ اس سلسلہ میں کمیٹی بن گئی ہے جو حکمت عملی مرتب کرے گی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری محمد سرور اور (ق) لیگ کی طرف سے کامل علی آغا امیدوار ہیں اور دونوں امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اکٹھے چلتے آرہے ہیں اور سینیٹ انتخابات کے بعد مل کر آگے چلیں گے۔

FOLLOW US