Tuesday October 22, 2024

میں بنی گالہ میں اپنے ہی گھر رہنا چاہتا تھا مگر خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ۔۔۔۔عمران خان نے وزیراعظم ہائوس منتقلی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کا اعلان کردیا ۔نو منتخب وزیراعظم نے قوم سے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ تمام گورنر ہاوسز اور دو چیف منسٹر ہاوسز میں سادگی لے کر آئیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ میں وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم ہاوس میں رہنے کے بجائے بنی گالہ اپنے گھر میں رہنا

چاہتا تھا لیکن خفیہ ایجنسیوں نے بتا یا کہ وزیراعظم ہاوس کی جگہ کسی اور جگہ قیام سے جان کو خطرہ ہے اس لیے میں وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکریٹری کے لیے بنائے گئے گھر میں رہوں گا ۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ہاوس میں ایک اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بھی بناؤں گا جہاں ریسرچ کا کام ہوگا اور دنیا بھر سے ریسرچر آئیں گے ۔

FOLLOW US