Tuesday October 22, 2024

ملک کا کرپٹ ترین ادارہ کونسا ہے جس کو سب سے پہلے ٹھیک کرو ں گا؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نو منتخب وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے ایف بھی آر کو ٹھیک کریں گے ،آپ ٹیکس دیں اس کی حفاظت ہم کریں گے اور عوام جہاد سمجھ کر ٹیکس دیں۔ تفصیلات کے مطابق بحیثیت وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں لوگوں کویقین کراوں گا آپ کا دیا ہوا ٹیکس ضائع نہیں ہو گا بلکہ اسے

آپ پر ہی خرچ کیا جائیگا۔ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم جو ٹیکس دے رہے ہیں یہ ہم اللہ کیلئے زکوۃ سمجھ کر دے رہے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 20 کروڑمیں سے صرف 8لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں،پیسے والے لوگ بڑی بڑی گاڑیاں رکھتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے ،عوام ٹیکس دیں ہم اس کی حفاظت کریں گے ۔

FOLLOW US