Tuesday October 22, 2024

عمران خان سے پہلے وہ واحد لیڈر جس نے سو دن میں پاکستانیوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی، عمران خان سو دن میں کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار ایاز میر نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 100دن میں سب کچھ تبدیل کردیا تھا اور عمران خان بھی چاہیں تو 100دنوں میں بہت کچھ تبدیل کر سکتے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 100دن میں سب کچھ تبدیل کردیا تھا ۔اس کے اثرات درست پڑے یا غلط لیکن

انہوں نے اس مدت میں کافی کچھ تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔ عمران خان بھی چاہیں تو 100دن کافی حد تک تبدیلی لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت سارے محاذ کھولنا کوئی عقلمندی نہیں ہوتی ۔ حکومت میں استحکام ہونا چاہئے ۔ مسلم لیگ ن کامسئلہ رہے گا اور وہ مسائل پیداکرنے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے لئے منتخب کئے گئے لوگ تجربہ کار ہیں۔ عمران خان کی ٹیم اچھی ہے لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ یہ لوگ ملک کودرپیش معاشی مسائل کاحل نکال سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے معیشت پر پوری توجہ دینی ہوگی ۔ فیصلے چار ماہ میں کرنے پڑیں گے بصورت دیگر آپ کو آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑے گا ۔ عمران خان کے لئے حالات بہت سازگار ہیں ماسوائے ایک سیاسی جماعت کے تمام سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ ہیں۔اس جماعت کے دل پر گہرے زخم لگے ہوئے ہیں ۔تجزیہ کار ایاز میر نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 100دن میں سب کچھ تبدیل کردیا تھا اور عمران خان بھی چاہیں تو 100دنوں میں بہت کچھ تبدیل کر سکتے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 100دن میں سب کچھ تبدیل کردیا تھا ۔

FOLLOW US