Tuesday October 22, 2024

سدھو جی کی لاہور میں شاپنگ۔۔۔ جب بات پیسوں کی آئی تو کیا معاملات پیش آئے ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے آنے والے سابق بھارتیکرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔۔بھارت جانے سے قبل انہوں نے لاہور کے ٹیکسالی بازار میں شاپنگ بھی کی۔جہاں سے سدھو نے اپنی پسند کے تلے سے بنے ہوئے چپل خریدے اس موقع پر دکاندار نے سدھو سے پیسے لینے سے انکار کر دیا،تاہم سدھو جی نے بہت مشکل سے دکاندار کو پیسے لینے پر رضامند

 

کیا۔دکاندار نے بھی سدھو جی کو رعایتی قیمت پر جوتے دئیے۔نوجوت سنگھ سدھو اس موقع پر بہت خوش نظر آئے اور کہا کہ وہ لاہوریوں کے پیار کو کبھی نہیں بھولیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ وہ یہاں سے پیار اور عزت لے کر جارہے ہیں، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ریگستان کی مٹی پر بارش پڑنے سے سوندھی خوشبو آنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں، فائونڈیشن بنا کر اس امید سے جارہے ہیں کہ کوئی اس پر عمارت کھڑی کردے۔اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے جس پر نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ونر کے درمیان میچ اچھا آئیڈیا ہے۔ دوسریجانب وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا مصافحہ اور صدر آزاد کشمیرکی برابر والی نشست پر بیٹھے جانے پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بھارتی میڈیا سدھو کے آرمی چیف سے معانقے پر ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے رہا ہے جبکہ بھارتی شہر لدھیانہ میں انتہا پسندوں کی جانب سے سدھو کے پتلے جلا کر احتجاج کیا گیا جس پر وہاں کے میڈیا نے اسے نمایاں کوریج بھی دی۔(ع،ع)

FOLLOW US