Tuesday October 22, 2024

عثمان خان بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی نومنتخب وزیر اعلیٰ کے والد کی دبنگ انٹری کھلبلی مچا دینے والے بیان داغ دیا

ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار کے والد سابق ممبر پنجاب اسمبلی بزدار قبیلہ کے چیف فتح محمدخان بزدار نے کہا کہ عمران خان نے میرے بیٹے عثمان خان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر کے تاریخ ساز فیصلہ کیا،

سردار عثمان پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔روزنامہ 92 کے مطابق سردار عثمان خان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے تونسہ شریف سے ہے جو آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے خصوصاً ڈیرہ غازی خان کا ٹرائبل ایریا پسماندگی کا شکار ہے، خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے کے ایم پی اے کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا۔فتح محمد خان بزدار نے مزید کہا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں کے دور میں ہمارے پسماندہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ الیکشن میں جنوبی پنجاب کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عمران خان بطور وزیراعظم آج قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔عمران خان نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور آج وہ قوم سے اپنا پہلا خطاب کرنے جارہے ہیں جب کہ وزیراعظم کا خطاب شام 6 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر ہوگا۔ عمران خان کی جانب سے خطاب میں حکومت کے لائحہ عمل اور اپنی پالیسی اعلانات کا امکان ہے

جب کہ وہ انہیں منتخب کیے جانے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور وہ خود سے احتساب کا عمل شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کابینہ کے ناموں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا بھی اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں اپنی پارٹی کی کامیابی کی صورت میں حکومت کے پہلے 100 دن کے ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیم، صحت، مکان، انصاف اور روزگار ان کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوں گے۔عمران خان کی جانب سے دیئے گئے 100 روزہ ایجنڈے کے اہم نکات کچھ اس طرح ہیں۔ پاکستان کو مدینے کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا، بیورو کریسی کو سیاست سے پاک کرنا، اداروں میں میرٹ لانا، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بناکر محروم علاقوں میں اقتصادی پیکج دیا جانا اور ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا شامل ہے۔عمران خان کے ایجنڈے میں خارجہ پالیسی میں اصلاحات لانا، ملک بھرمیں درخت لگائے جانا، کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹیکس کا بوجھ کم کیا کرنا، بجلی اور گیس کی قیمت کو کم کرنا، وزیراعظم اسکیم کے تحت 50 لاکھ سستے گھر بنائے جانا اور 4 نئے سیاحتی مقامات کا اعلان شامل ہے۔

FOLLOW US