Tuesday October 22, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی، کونسا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا ہے ، پنجاب کی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا اس حوالے سے نام سامنے آ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید،علیم خان،اسلم اقبال ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اشفہ ریاض، مرادراس کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجمل

چیمہ،آصف نکئی کوبھی پنجاب کابینہ کاحصہ بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ علی رضاخاکوانی،واثق قیوم بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔فیاض الحسن چوہان،سبطین خان،حامدیارہر اج اورسردارمحسن لغاری کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائےگا،جبکہ امیرمحمدخان کانام بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

FOLLOW US