Tuesday October 22, 2024

چوہدری پرویز الہٰی پر قسمت کی دیوی مہربان! پنجاب کا ایک اور اہم اور طاقتور ترین عہدہ مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظور کر لیاجس پر چودھری پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیاجبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی مقرر کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر گورنر پنجاب ملک رفیق

رجوانہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہو چکے ہیں،کامیاب جماعت کو اپنا گورنر لگانے کا اختیار ہے اس لئے میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھا سکتا۔صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظورکرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب مقرر کردیااور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

FOLLOW US