Tuesday October 22, 2024

عمران خان کا دبنگ انداز، حلف اٹھانے کیلئے پہلے دن دفتر کیسے پہنچے؟ دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

لاہور (نیوزڈیسک) میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چھٹی کے روز بھی امور مملکت چلانے میں مصروف ہیں۔۔عمران خان نے آج معمول کے مطابق ورزش کی اور بنی گالا میں صبح سویرے واک کی۔جس کے بعد عمران خان اپنے دفتر پہنچ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چھٹی کے روز بھی امور مملکت چلانے

میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری امور سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔اس حوالے سے عمران خان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے ہاتھوں میں فائلیں پکڑی ہوئی ہیں۔اور وہ بہت ہر اعتماد انداز میں چل رہے ہیں۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم پاکستان چاہتے ہیں جلد از جلد ان کی کابینہ کام کرنا شروع کر دے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کووزیر قانون ون انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔کابینہ ارکان کل پیر کے روز ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔جس کے بعد تمام وزرا اپنے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کام کا آغاز کر دیں گے۔جب کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان توپہلے سے ہی کام کا آغاز کر چکے ہیں اور آج چھٹی کے روز بھی عمران خان اپنے دفتر پہنچے ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری امور سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

FOLLOW US