Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف کے وہ رہنما جنہوںنے وزارت اعلیٰ کیلئے عثمان بزدار کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا، وجہ کیا نکلی؟

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف کے عثمان بزدار 186 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کئے اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے اور پی ٹی آئی کے عثمان بزدار کے حق میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔نجی ٹی وی

چینل کے مطابق عثمان بزدار کو تحریک انصاف کے 175 ،مسلم لیگ ق کے 10 کی حمایت حاصل تھی جبکہ2 آزاد ارکان جگنو محسن ، احمد علی اولکھ اورراہ حق پارٹی کے محمد معاویہ نے بھی عثمان بزدار کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران تحریک انصاف کے 2 امیدوار غیر حاضر رہے اور پارٹی امیدوار عثمان بزدار کے حق میں کاسٹ نہیں کیا۔

FOLLOW US