Tuesday October 22, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ن لیگ والوں کو بھی خوشخبری دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے تو کالی پٹیاں باندھنے کی بجائے پورے کالے کپڑے پہن کر اجلاس میں‌شریک ہو جائے کوئی

اعتراض نہیں، چاہتے ہیں‌ کہ آج کا الیکشن شفاف اور جمہوری طریقے سے انجام پائے. وزیراعلی پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہو گا، اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلی کا انتخاب لڑے۔ فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ 5 سال سےاتحاد ہے، پی ٹی آئی کےساتھ مل کردھرنے بھی دیئے ہیں تاہم فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہوگا۔

FOLLOW US