Tuesday October 22, 2024

پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے کس کو ووٹ دینے والی ہے جان کر تحریک انصاف ہزاروں واٹ کے جھٹکے سے لرز اٹھے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو وزیر اعلی کا ووٹ دینے سے متعلق ایسافیصلہ سنادیاکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، ن لیگ کو ایک اوربڑا سرپرائز، پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق کی طرح پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو وزیر اعلی کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈرپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم انتخاب کی طرح وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں بھی ووٹ نہیں دے گی ،ہمارے نزدیک پاکستان تحریک انصافاور پاکستان مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے

دو رخ ہیں ان پر یقین کرنا بہت مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ارکان وزیراعلی کے انتخاب میں شریک توہونگے لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے حسن مرتضی نے کہا کہ اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرانتخاب میں پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے7میں سے2ارکان نے ووٹ ڈالا،جب کہ پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ہم کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے ،ہمارے دو ارکان نبیل رئیس ،غضنفرلنگاہ نے ووٹ ڈالے ،پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی پرنبیل رئیس،غضنفرلنگاہ کوشوکازنوٹس جاری کر دیا۔

FOLLOW US