Tuesday October 22, 2024

شیریں مزاری کو وزارت ملتے ہی بیٹی ایمان مزاری نے والدہ سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری قوم خو ش ہو گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق دیئے جانے پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے آپ وزارت سنبھالنے کے بعد جبری گمشدگی کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق دیئے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’شیریں مزاری! آپ کو بہت مبارک ہو، آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے اور میں یہ دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ آپ کارکردگی دکھائیں گی۔ پاکستان میں انسانی حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ وزارت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے جن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ان میں ’جبری گمشدگی‘ کا مسئلہ بھی شامل ہو گا۔

FOLLOW US