Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف کی ساری کوششیں بے سود ثابت ہو گئیں جہانگیر ترین نے کچھ بھی سننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تمام کوششیں ناکام،جہازوں میں بھربھر کر ارکان لانے والے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نہ مانے، حتمی فیصلے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین 21اگست سے نجی طویل دورے پر بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے اور وہ کئی روز بیرون ملک گزارنےکے بعد واپس آ کر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

جہانگیر خان ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین 21اگست سے نجی طویل دورے پر بیرون ملک روانہ ہو ں گے جہاں وہ چھٹیاں گزاریں گے، جہانگیر ترین کئی روز تک بیرون ملک ہی رہیں گے اور بیرون ملک سے وطن واپس آ کر وہ اپنی کاروباری سر گرمیوں کی طرف توجہ دیں گے۔

FOLLOW US