Wednesday October 23, 2024

جلد ہی میں کیا کرنے والا ہوں ؟ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(سی پی پی )پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام تھوڑا سا انتظار کریں ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لئے بطور نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیا گیا مشن اور ٹاسک مکمل کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ صوبے کے لئے کام نہ کر سکے تو وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے اور گھر جانا پسند کریں گے۔

FOLLOW US