Wednesday October 23, 2024

وزیراعظم عمران خان تو اقتدار کے ایوانوں کی روایات سے یکسر ناواقف نکلے ، آج کیا کیا انوکھے واقعات پیش آئے؟ احوال سامنے آ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا،اس کے بعد نومنتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان گارڈ آف آنر کے طور طریقے سے مکمل طور پر واقف نہیں،ملٹری سیکرٹری مختلف مواقعوں پر وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی کرتے رہے اور وزیراعظم پاکستان ان کی رہنمائی کرتے رہے۔اس موقع پر عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور تھوڑا سا پریشان بھی تھے۔

FOLLOW US