Wednesday October 23, 2024

عمران خان کےوزیراعظم بنتے ہی ملک سے کس چیز کا خاتمہ ہو گیا ؟ تفصیلات نے مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(سی پی پی ) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اْٹھایا۔ عمران خان سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ممنون حسین نے لیا۔ عمران خان حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر پہنچے اور اپنے عہدے کا حلف

لیا۔ لیکن ایک بات جو سب کو ناگوار گزری وہ یہ کہ عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد صدر مملکت سے مصافحہ نہیں کیا۔ صدر مملکت سے مصافحہ نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اور انٹربیٹ صارفین نے اس موضوع پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جتنے بھی وزرائے اعظم نے حلف اْٹھائے ، انہوں نے صدر مملکت سے مصافحہ ضرور کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی حلف اْٹھانے کے بعد سابق صدر آصف علیٰ زرداری سے ہاتھ ملایا تھا تو پھر عمران خان نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے لیے کھڑے وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگوئج پر بھی کاگی باتیں ہو رہی ہیں۔

FOLLOW US