Wednesday October 23, 2024

تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد امیدوار عثمان بزدار کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے ؟ جان کر آپ عمران خان کے انتخاب کی داد دیں گے

تونسہ شریف (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے نامزد امیدوار سردار عثمان خان بزدار مشرف دور میں تحصیل ٹرائیبل ایریا ضلع ڈیرہ غازیخان کے دو مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں 2013 ءکے قومی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خواجہ نظام المحمود سے

الیکشن ہار گئے تھے اس وقت سردار عثمان خان بزدار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا بعد میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل ہوگئے تھے سردار عثمان خان بزدار کی عمر 49 سال ہے سردار عثمان خان بزدار نے مڈل کی تعلیم اپنے آبائی علاقہ بارتھی ٹرائیبل ایریا سے حاصل کی تھی میٹرک، ایف ایس سی، بی ایس سی ملتان سے کی۔ زکریا یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اسکے بعد ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور تونسہ بار کے رکن بھی ہیں سردار عثمان خان بزدار کی شادی اپنے چچا سردار اسلم خان بزدار کی صاحبزادی سے ہوئی تھی سردار عثمان کی تین بیٹیاں ہیں سردار عثمان خان بزدار بزدار قبائل کے چیف اور سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں سردار فتح محمد خان بزدار کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ سردار فتح محمد خان بزدار ضیاءالحق کے دور میں وفاقی مجلس شوری کے رکن ہوئے بعد میں 1985ءمیں آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے بعد میں سردار فتح محمد خان بزدار 2002 ءمیں اور 2008ءمیں بھی ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی

کے قریبی ساتھی رہے چوہدری پرویز الہی نے سردار فتح محمد خان بزدار کی دعوت پر بطور وزیراعلیٰ ٹرائیبل ایریا بارتھی اور تونسہ کا بھی دورہ کیا تھا۔ سردار عثمان خان بزدار کی مادری زبان سرائیکی اور بلوچی ہے پنجابی اور انگلش زبانی بھی روانی سے بولتے ہیں۔ سردار عثمان خان بزدار تعلیم یافتہ ہیں انکا تعلق متوسط طبقہ سے ہے کوئی جاگیردار وڈیرا نہیں، ہمیشہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں۔ سردار عثمان خان بزدار عوام میں بے حد مقبول ہیں غریب طبقہ سے انکی خاصی ہمدردی ہے۔

FOLLOW US