Wednesday October 23, 2024

’’ ہمیں نہ چائے دی اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شامل کرکٹرز کیا کہتے رہے؟ خاتون رپورٹر کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

’’ ہمیں نہ چائے دی اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شامل کرکٹرز کیا کہتے رہے؟ خاتون رپورٹر کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں دیگر

 

شخصیات کے علاوہ 1992ءورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے جو پاکستان کی جیت پر انتہائی خوش دئیے مگر تقریب کے دوران ان کیساتھ ایسا کام بھی ہو گیا کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔معروف سپورٹس صحافی عالیہ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ ”1992ءکا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کے کھلاڑی بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک تھے مگر ان کی گروپ فوٹو نہیں بنی۔ کچھ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں تو چائے ملی نہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ لیکن وہ سب پھر بھی عمران بھائی کیلئے بہت خوش نظر آ رہے تھے۔“ واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 1992ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ بھارت سے نوجت سنگھ سدھو خصوصی طور پر عمران خان کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان تشریف لائے اور انہوں نے عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کو پاک بھارت تعلقات کو بہتری کی طرف جاتا ہوا قرار دیا ۔

FOLLOW US