Wednesday October 23, 2024

تبدیلی آگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے حلف برداری کے موقع پر جو شیروانی زیب تن کی وہ کس خاص درزی سے نہیں بلکہ کس سے سلوائی؟ جان کر آپ بھی جھوم اُٹھیں گے

تبدیلی آگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے حلف برداری کے موقع پر جو شیروانی زیب تن کی وہ کس خاص درزی سے نہیں بلکہ کس سے سلوائی؟ جان کر آپ بھی جھوم اُٹھیں گے ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے آج صبح ایوان صدر میں اپنے

عہدے کا حلف اُٹھایا ۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔ عمران خان کی شیروانی پر بات کرتے ہوئے ان کی قریبی عزیز فرح خان نےکہا کہ عمران خان نے جو شیروانی زیب تن کی وہ عام درزی سے سلوائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سرکاری رہائشگاہ سادہ اور دو کمروں کے بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ عمران خان آئندہ بھی ایسی ہی سادگی اپنائیں گے۔ یاد رہے کہ فرح خان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قریبی عزیز ہیں اور انہیں اکثر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔آج بھی خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ فرح خان اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری میں ڈیزائنر شیروانی زیب تن کرنے کا مشور دیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ملبوسات کے مشہور ڈیئزانر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) دو اگست کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا گئے تھے

جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لے تیار کی جانے والی شیر وانی کا سائز لیا تھا اور کالے رنگ کی شیروانی تیار کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی۔ذرائع کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور عمران خان کی ٹیم میں شامل افراد کے درمیان شیروانی کو لے کر کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ اس شیر وانی کو حلف برداری کی تقریب کے بعد چیریٹی کے طور پر استعمال کیا جائے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو بعد ازاں کسی بھی اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے سادگی ہی کو ترجیح دی اور حلف برداری کی تقریب میں ڈیزائنر شیروانی پہننے سے انکار کردیا۔ تاہم اب عمران خان کی شیروانی سے متعلق ان کی قریبی عزیز فرح خان کا بیان سامنے آیا ہے کہ یہ شیروانی ایک عام درزی سے سلوائی گئی ہے۔

FOLLOW US