Wednesday October 23, 2024

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اُردو پڑھنے میں کمزور نکلے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : ایوان صدر میں آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے دوران عمران خان کو اُردو پڑھنے میں کچھ دقت کا سامنا کرنا پڑا جس پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے حلف اُٹھانے کے دوران عمران خان کے بار بار اٹکنے پر ایک نئی

بحث شروع کر دی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے یہ لمحہ بہت بڑا تھا اور بلا شُبہ وہ اس وقت بہت جذباتی ہوں گے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو اُردو پڑھنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور صارف نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی کلاس میں سب کے سامنے نہیں بول سکتے وہ بھی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں اٹکنے پر بات کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ پرچی سے دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے، اور یہ کہ کوئی ان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کسی کے پیچھے پیچھے پڑھنا عمران خان کے اسٹینڈرڈ کے برعکس ہے۔ اور اُردو بولنا عمران خان کے لیے ایک چیلنج تھا۔ نایک اور صارف نے لکھا کہ بالآخر عمران خان اور صدر ممنون حسین کا اسکیچ سچ ثابت ہو گیا اور آج عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ یاد رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے حلف اُٹھا لیا۔ زیر اعظم عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔ نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔ تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی

شریک تھیں ایوان صدر میں وزارت عظمٰی کے عہدے کی حلف برداری سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد کابینہ سیکرٹری نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے تقریب شروع کرنے کی اجازت طلب کی، تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔ لف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیے جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں ایوان صدر پہنچایا گیا۔ایوان صدر روانگی سے قبل عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا جس کے بعد عمران خان بغیر پروٹوکول کے ہی ایوان صدر روانہ ہوئے۔ اد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

FOLLOW US