Wednesday October 23, 2024

عمران خان کی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق کیا گیا دعویٰ غلط ثابت ۔۔۔ سردار عثمان بزدار کے کل اثاثے کتنے ہیں؟ ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا ہے اور اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پسماندہ علاقے سے ہیں اور واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی نہیں ہے۔

نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی بنیادی معلومات بھی غلط ثابت ہو گئی ہیں اورسردار عثمان بردار کے گھر تو کیا بلکہ پورے علاقے میں بجلی موجود ہے۔ نجی ٹی وی کیپٹل نیوز کے مطابق عمران خان نے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی جو خصوصیات بیان کیں، ان میں سب سے زیادہ زور اس بات پر دیا کہ وہ غریب علاقے سے ہیں اس لئے پنجاب کے لوگوں کے مسائل کو سمجھیں گے اور اس حوالے سے کام کریں گے مگر عمران خان کی بنیادی معلومات بھی غلط ثابت ہو گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے ناصرف گھر بلکہ پورے علاقے میں بجلی موجود ہے جس کے بعد اس یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ عمران خان نے ان کی نامزدگی کن خصوصیات کی بنیاد پر کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بز دار نے کہا کہ میر ے اوپر سرکاری زمینوں کی ا لاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق الزامات غلط ہیں اور میرا ان الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا ۔بے زمین لوگوں کی الاٹمنٹ کی سکیم 1970میں چلی تھی اور میرے والد نے ان لوگوں سے زمینیں خریدیں ۔ انہوں نے کہا کہ زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ہے ۔ ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھاتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بنوں گا ۔ میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ۔ ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی ۔

FOLLOW US