Wednesday October 23, 2024

میرا مشن مکمل ہو گیا اب گڈ بائے اور الودع پاکستان ۔۔۔۔جہانگیر ترین کے ایک اعلان نے کروڑوں ٹائیگروں کو افسردہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہے اور مہمانوں کی ایوان صدر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑا تاریخی دن ہے ،عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی۔

صحافی کے سوال ”آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے “کے جواب جہانگیر ترین جذباتی ہو گئے اور ان کا کہناتھاکہ میرا کوئی کردار نہیں مشن تھا جو پوراہوگیا،جہانگیرترین نے کہا کہ میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،اب میں اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے،مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی ،ہم سب کی نیتیں صاف ہیں ۔جبکہ دوسری جانب ا یک اور خبر کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ملک کو مقروض بنانے والوں کا کڑا احتساب کریں گے، عمران خان وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔

FOLLOW US