اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی پہلی قراداد منظور کر لی گئی۔۔عامر لیاقت حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ الحمد للہ تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے نبی کریم کے معاذ اللہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔۔قومی اسمبلی دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز بن گئی۔آج جہاں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا
انتخاب ہوا وہیں قومی اسمبلی نے ایک تاریخ بھی رقم کی۔آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ جس میں عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو کر سامنے آئے۔وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے بطور وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ مخالفین جو مرضی کرلیں انکو این آر او نہیں ملے گا۔اس کے بعد شہباز شریف نے اسمبلی سے خطاب کیا اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا۔اس کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب کیا ۔جہاں شہباز شریف کے خطاب کے دوران مسلسل نعرے بازی ہوتی رہی اسی اسمبلی میں جیسے ہی بلاول بھٹو کا خطاب شروع ہوا ویسے ہی ایوان میں مکمل خاموشی طاری ہو گئی ۔اپنے پرائے سب ہمہ تن گوش ہوکربلاول بھٹو کو سننے لگے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے پہلے ہی خطاب میں قوم کے دل جیت لئیے اور تاریخی خطاب کرڈالا۔انہوں نے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔۔الیکشن دھاندلی پر بات کی۔۔عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر انہیں بھی مبارکباد دی۔اس کے بعد شاہ محمود قریشی،،،خورشید شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔اس سارے معاملے کے بعد موجودہ اسمبلی کی پہلی قراداد اسمبلی میں پیش کی گئی۔تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے نبی کریم کے معاذ اللہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئیاس قراداد کو عامر لیاقت نے پیش کیا۔جسے بعد میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر عامر لیاقت نے ٹوئیٹ بھی کی الحمد للہ تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے نبی کریم کے معاذ اللہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور ….پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی طرف سے قرارداد پیش کرنے جی سعادت مجھے حاصلُ ہوئی اور میں نے اسے عالمی دہشت گردی قرار دیاعامر لیاقت کا کہنا تھا کہ الحمد للہ تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے نبی کریم کے معاذ اللہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور …..پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی طرف سے قرارداد پیش کرنے جی سعادت مجھے حاصلُ ہوئی اور میں نے اسے عالمی دہشت گردی قرار دیا۔اس قراداد کے پاس ہونے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک اچھا تاثر بھی گیا ہے اور لوگ اسے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے اچھا شگون بھی سمجھ رہے ہیں۔