Wednesday October 23, 2024

عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کی کرسی پر چند دن کے مہمان ہوں گے ، پھر کون عہدہ سنبھال لے گا؟ خطرناک منصوبہ تیار کر لیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) جہانگیر ترین وزیراعلی پنجاب بننے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی، فی الحال ایک کمزور شخص کو وزیراعلی پنجاب بنایا جائے گا، جہانگیر ترین ممکنہ طور پر اگلے چند ماہ میں اپنی سزا ختم کروا کر وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھال لیں گے: ڈاکٹر معید پیرزادہ کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران

 

خان نے وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے فیصلے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے، اور وہ خود غربت دیکھ چکے ہیں۔عثمان گزدار بخوبی جانتے ہیں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختوںخواہ میں فتح حاصل کرنے کے علاوہ پنجاب میں متاثر کن کامیابی حاصل کی۔تحریک اںصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج میں پنجاب میں مقابلہ برابر رہا تھا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 123 جبکہ مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کی 129 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ تاہم بعد ازاں آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ جبکہ مسلم لیگ ق کی حمایت کے باعث تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی تھی۔پنجاب اسمبلی میں اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جبکہ تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان گزدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سردار عثمان گزدار کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کا انتخاب پیر کے روز شیڈول اجلاس میں مکمل کیا جائے گا۔تاہم دوسری جانب معروف صحافی معید پیرزادہ نے اس حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔

FOLLOW US