اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد جمائما خان کے اعلان نے پاکستانیوں کو افسردہ کردیا، دونوں صاحبزادے بہت افسردہ ہیں، اپنے والد کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہش مند تھے، تاہم عمران خان نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا: جمائما خان کا ٹوئٹ۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے
بعد جمعہ کے روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے انتخاب کا اہم ترین عمل مکمل کر لیا گیا۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس کے دوران ہونے والی ووٹنگ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دے کر وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کو ملک بھر اور بیرون ممالک سے بی مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے معروف خاتون صحافی مہر تراڑ نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں خراج تحسین پیش کیا۔خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہر تراڑ نے جمائما خان سے پاکستان آمد سے متعلق سوال کیا۔ اس سوال کے جواب میں جمائما خان نے بتایا کہ دونوں صاحبزادے بہت افسردہ ہیں، اپنے والد کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہش مند تھے، تاہم عمران خان نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ جمائما خان کے اس جواب پر ناصرف مہر تراڑ نے مایوسی کا اظہار کیا بلکہ دیگر پاکستانیوں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد جمائما خان کے اعلان نے پاکستانیوں کو افسردہ کردیا، دونوں صاحبزادے بہت افسردہ ہیں، اپنے والد کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہش مند تھے، تاہم عمران خان نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا: جمائما خان کا ٹوئٹ۔