Thursday October 24, 2024

ہارس ٹریڈنگ یا بغاوت۔۔؟؟پیپلز پارٹی کے واحد رکن اسمبلی جنہوں نے پارٹی سے بغاوت کرکے ممکنہ طور پر پرویز الہی کو ووٹ ڈالا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بھی ایک رکن اسمبلی نے بغاوت کر دی ، پیپلزپارٹی نے پارٹی پالیسی کے برعکس سپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے والے رکن اسمبلی رئیس نبیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے

 

انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی ایوان میں حاضرہوئے ۔ ترجمان کے مطابق رئیس نبیل نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالااور رئیس نبیل کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ شازیہ عابد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔

FOLLOW US